Home / تفریح / دعا ملک کا بھائی فیروز خان کے نقشے قدم پر چلنے کا اعلان

دعا ملک کا بھائی فیروز خان کے نقشے قدم پر چلنے کا اعلان

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے حال ہی میں شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا جس کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ان کی بہن اداکارہ دعا ملک بھی بھائی کی نقشے قدم پر چلنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔

جس کے بعد دعا ملک نے ایک انٹرویو میں اعلان بھی کیا تھا کہ وہ بھی جلد اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کریں گی اور ان کے بعد ان کی بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی۔

اور اب دعا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کردی جس میں وہ اپنے سر کو ڈھانپے ہوئے ہیں۔

اس تصویر پر دعا ملک نے لکھا کہ ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، یا اللہ مدد! ایسا کرنے کے لیے بے حد ہمت چاہیے تھی۔ آپ سب بھی ایسا کرسکتی ہیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *