Home / ورلڈ / فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ83 ہزار سےمتجاوز

فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ83 ہزار سےمتجاوز

پیرس۔27نومبر (اے پی پی): سے متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ83 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے50 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمعہ کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2183660 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید780 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1974467ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے33,424 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 50957 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد پیرس سمیت بیشتر شہروں میں رات کا کرفیو نافذ ہے۔ فرانس کی حکومت نے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کا بھی اعلان کیا ہے۔ ادھر یورپ کے کئی دیگر ممالک نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ158236افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *