Home / Uncategorized / ہم خود کو کمرے میں بند کر رہے ہیں، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے بڑا اعلان کر دیا

ہم خود کو کمرے میں بند کر رہے ہیں، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر میزبان و اداکار واسع چوہدری نے ہمایوں سعید سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا۔

اداکار و ٹی وی ہوسٹ واسع چوہدری کے اس ٹوئٹ پر ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں لیکن وہ ابھی گھر نہیں جائیں گے بلکہ وہ اور عدنان صدیقی کچھ دن کے لیے ایک کمرے میں خود کو بند کر رہے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *